پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کراچی پہنچ گئے

Makhdoom Amin Fahim

Makhdoom Amin Fahim

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما امین فہیم کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے کینسر کے علاج کے لیے لندن گئے تھے جہاں سے وہ دبئی چلے گئے۔ مخدوم امین فہیم کے ساتھ ان کے صاحبزادے جمیل الزماں بھی وطن پہنچے۔

کراچی ائیرپورٹ پر ان کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر راشدربانی اور وقار مہدی نے کیا جبکہ ان کے بیٹے رفیق الزماں بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

مخدوم امین فہیم کو ائیرپورٹ سے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہ کچھ روز قیام کے بعد علاج کے لیے دوبارہ لندن جائیں گے۔

گفتگو میں وزیراعلیٰ کے خصوصی مشیر علی حسن کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم کو ان کی خواہش پر وطن لایا گیا۔ وہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے خواہشمند تھے۔