پیپلز پارٹی سیاسی ادارہ ہے، وزیراعظم جمہوریت کی پٹری سے اتر چکے ہیں، کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (پی پی پی فرانس) پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سیاسی جماعت کیساتھ ساتھ ایک سیاسی ادارہ ہے جس میں سیاست کے طالبعلم نکلتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈروں کے اعصاب مضبوط و حوصلے بلند ہے جو ہر قسم کی حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکمرانی ایک خاندان کی شخصی حکمرانی ہے وزیراعظم جمہوریت کی پٹری سے اتر چکے ہیں ہر فیصلوں میں وہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو نظر انداز کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈنیٹر کامران یوسف گھمن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پارلیمنٹ سے غائب رہتے ہیں اور متعدد فیصلے کرنے میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو نظر انداز کرتے ہیں اپوزیشن لیڈر کو بھی ہر فیصلے کرنے میں اعتماد میں نہیں لیتے اور تمام امور کے فیصلے ایک خاندان کے اردگرد بنی ہوئی کچن کیبنٹ میں کئے جاتے ہیں لیکن وزیراعظم کا یہ طریقہ کار جمہوریت کی طرز عمل نہیں ہیں کیونکہ اس طرح فیصلے کرنے سے جمہوریت کا بنیادی ادارہ مضبوطی ہونے کی بجائے خود بخود کمزور ہو جائینگے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے من مانے فیصلے کرنے کی وجہ سے ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کیوجہ سے قوم سخت کنفیوژن کا شکار ہے ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور تباہ حال معیشت نے ایک بحران کی شکل اختیار کی ہے۔