کمالیہ کی خبریں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

Naeem Khan

Naeem Khan

کمالیہ (بیوروچیف ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق شہری شہاب احمد نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک تحریری درخواست میں اپنا موقف اختیار کیا کہ سائل نے اسد اللہ حفیظ نامی شخص کو الیکٹرانکس کا سامان دیا جس کی بابت اسد اللہ نے میزان بنک کا ایک چیک دیا اور جب چیک مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش کروانے کے لیے گئے تو بنک اکاونٹ میں رقم نہ تھی اور چیک ڈس آنر ہو گیا ۔جس پر تھانہ سٹی کمالیہ نے شہاب احمد کی تحریر درخواست پر اسد اللہ حفیظ کے خلاف دفعہ 489 F ppcکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ میں سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا کئی مقامات پر سیوریج لائنیں بند ہونے سے دریا کامنظر، لوگوں کا گزرنا محال، درستگی کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر میں عرصہّ درازسے سیوریج لائنوں کے بند ہونے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ شہر کے کئی مقامات پر سیوریج لائینوں کے بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا۔ جبکہ گزشتہ روز کمالیہ افضل بک ڈپو صدر بازار نزد سٹی ٹاپ ہوٹل کے قریب سیوریج لائین بند ہو گئی اور گٹروں کا پانی سڑک پر آگیا جس سے لوگوں کو گزرنے میں کافی مشکلات ہوئیں اور لوگوں نے گزرنے کے لیے دوسرے راستے کا انتخاب کیا جبکہ افضل بک ڈپو صدر بازار مین بازار ہے جہاں پر مر د خواتین خرید و فروخت کے لیے آتے جاتے ہیں مگر جب سیوریج لائن بند ہوئی تو وہاں کے دوکانداروں کو کافی پریشانی ہوئی اور وہ سارا دن ایک دوسرے کے منہ تکتے رہے اور اتنے گندے پانی میں خرید و فروخت لیے لوگ کیسے آتے۔ جب ٹی ایم اے کی سکر مشین آئی تو پھر بند سیوریج لائن کو کھولا اور پانی واپس گڑروں میں چلا گیا مگر دوکا نداروں نے کمیشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا کوئی بہتر حل تلاش کیا جائے تا کہ لوگوں کو مشکلات نہ پیش آئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ (بیوروچیف ۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) دہشت گردی نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دیں ہیں ملکی معشیت کو کافی دھچکا لگا ہے حکومت بھی عوام کے مسائل حل کرے۔ یا پھر دہشت گردوں کو تلاش کرئے اور پاک فوج بارڈروں پر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کریں یا پھر ملک میں ان دہشت گردوں کو ڈھونڈیں عوام خود ہی اپنے اندر رہنے والے دہشت گردوں کو ڈھونڈے۔ ان خیالات کا اظہار سینیئر صحافی و سماجی ورکر محمد نعیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی نے عوام کے دلوں میں خوف طاری کر رکھا ہے لوگ صبح گھروں سے نکلتے ہیں تو ان یہ نہیں پتا ہوتا کہ شام کو صیحح سلامت گھر آئیں گے یا نہیں ہماری پولیس تو دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اور وہ خود ڈر اور خوف میں مبتلا ہے۔ جبکہ رینجرز کے آنے سے کافی حد تک دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکے ہیں لیکن ہماری عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر رہنے والے دہشت گردوں کو ڈھونڈے کیونکہ حکومت عوام کے مسائل کریں یا پھر دہشت گردوں کو تلاش کریں اور ہماری پاک فوج ملک سرحدوں کی حفاظت کریں یا پھر ملک میں دہشت گردوں کو تلاش کریں لہٰذا ہماری عوام کو حکومت اور فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر خود ان دہشت گردوں کو ڈھونڈے تا کہ ہمارے ملک میں امن و سلامتی کی فضاء برقرار رہے اور ملک میں خوشحالی آئے۔