کمالیہ : چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے عہدے داروں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

Ch arts Halaf Bardari

Ch arts Halaf Bardari

کمالیہ (نامہ نگار) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے عہدے دارو ں نے عمران سویٹس ، بیکرز اینڈ کنفشریز میں اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ اجلاس کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے آرٹ اور کلچر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ثقافت ہماری زندگی کی راہو ں کو متعین کرتی ہے تاہم ان راہو ں پر گامزن ہوتے ہوئے اسے شعوری طور پر محسوس نہیں کیا جا سکتا اور یہ ایک ایسا سیال اور مرکب سا المیہ ہے جس میں علم و فن ، عقیدہ ، اخلا ق و قانون رسم و رواج جیسی سب صلاحیتیں موجود ہیں نیز ہماری ثقافت ہمارے باطنی رویو ں اور کردارو ں کا ایک ایسا کثیف مجموعہ ہے جو کہ نہ صرف انسانو ں نے سیکھے بلکہ یہ کسی معاشرے کے لوگو ں کی مشترکہ میراث بھی بنے اس لئے اپنے آرٹ اور ثقافت سے دوری انسانی بقاء ان کے خاتمہ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

اس کے بعد حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوا مہمان خصوصی سابق رئیس بلدیہ کمالیہ ملک امجد یعقوب نے چوہدری آرٹس و کلچرل ونگ کی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کا حلف لیا ۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر ظہیر عباس چوہدری اور میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سمیت چھ اراکین نے اپنے اپنے عہدو ں کا حلف دِیا ۔ حلف برداری کے بعدسابقہ رئیس بلدیہ ملک امجد یعقوب نے کہا کہ ہمارا کلچر فنون و آرٹس ، فنون لطیفہ ، ادب و ثقافت ہمارے معاشرے کو دوسرے سماج کے سماجی پہلو ئوں پر فوقیت بخشتی ہے اور یہ سماجی اقتدار ہمارے وقار ، ہماری پہچان کی موثر انداز میں عکاسی بھی کرتی ہیں انسانی رشتو ں میں رفاقت ، انس اور چاہتے کے پہلوئو ں کو جلا بخشتی ہیں ۔ انسانی عظمت ذوق اور قربت کی آئنہ دار ہے حلف بردار کی تقریب کے بعد نو منتخب چیف ایگزیکٹو انجینئر ظہیر عباس چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عزم مسمم کیا کہ وہ سوسائٹی کی تنظیم نو کی تکمیل ہوتے ہی ایک پریس کانفرنس میں سوسائٹی کے اغراض و مقاصد، ترجیحات سمیت آئندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہو ں نے سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ اجلاس میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی بہت جلد اپنے مقاصد کی عملی تکمیل کے لئے اپنے ڈگر پر جلد روا ں دوا ں ہو جائے گی ۔ نیز انہو ں نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی مکمل پاسداری کرنے کا بھی عندیہ دیا اور آخر میں تمام شرکاء کار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام افراد کا تہہ ِ دل سے مشکور ہو ں کہ جنہو ں نے آج اس پروگرام کو رونق بخشی ۔ تقریب کے آخر میں RUJکے جنرل سیکرٹری سجاد حسین خا ں کھرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی آرٹ ، پاکستانی تہذیب و ثقافت کی نا صرف آئینہ دار ہے بلکہ یہ اپنی قدیم روایات ، رسومات اور رواج کا مظہر ہے ۔ تھیٹر موسیقی مجسمہ سازی ، فلم سازی ، تصویر نگاری ، دستکاری ، زیور سازی کی شاخیں ، تجربے باریک بینی اور صبر کی متقاضی ہیں لہٰذا اس کے لئے اراکین سوسائٹی سمیت ہم سب کو اس کی آبیاری کے لئے کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑنا چاہیے۔ تقریب کے آخر میں معروف سٹیج آرٹسٹ برکت بھنڈر اور فوک سنگر فضل مراد ، سعید اللہ سین، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، ساجد کمبوہ( پیارا پاکستان)اور یاسر الطاف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔