کمالیہ کی خبریں 6/3/2017

Ac Kamalia Khalid Mehmood

Ac Kamalia Khalid Mehmood

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ واپڈا ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف زبر دست کریک ڈائون۔ متعدد علاقوں میں بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، الگ الگ مقدمات کا اندراج، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں کمالیہ واپڈا ٹاسک فورس ٹیم نے شہر کے متعدد محلہ جات میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جن میں محلہ مدینہ آباد سے ٹاسک فورس ٹیم زاہد اقبال، شاھد حسین نے میٹر حوالہ نمبر 02-13371-0253300کو بنام محمد شریف ولد غلام سرور سکنہ محلہ مدینہ آباد کمالیہ زیر استعمال چیک کیا جبکہ دوسرے واقعہ میں غلہ منڈی سے ٹاسک فورس ٹیم کاشف حسین LSTبشیر احمد ایکٹ لائن مین نے محمد سلیم مرحوم ولد عمر دین محلہ غلہ منڈی میٹر نمبر 08-13371-0861300 زیر استعمال نعیم اقبال ولد محمد سلیم تیسرے واقعہ میں ریلوے روڈ سے ٹاسک فورس ٹیم محمد ابراہیم طاہر،محمد شہزاد، محمد نسیم،میٹر نمبر 08-13371-0878200 بنام محمد عبد الرشید ولد محمد اسماعیل زیر استعمال محمد فیاض ولد عبد الرشید میٹر چیک کیا چوتھے واقعہ میں محلہ رضا آباد سے ٹاسک فورس ٹیم محمد بوٹا محمد عامرنے میٹر نمبر09-13371-0936200 بنام خوشی محمد ولد گلو سکنہ محلہ رضا آباد زیر استعمال ذوالفقار علی ولد خوشی محمدچیک کیا اور پانچویں واقعہ میں محلہ بلال گنج سے ٹاسک فورس ٹیم زاہد اقبال محمد شہزادنے میٹر نمبر 09-13371-0978900 بنام محمد صادق ولد محمد علی زیر استعمال چیک کیا جبکہ چھٹے واقعہ میں ٹاسک فورس ٹیم محمد بوٹا ، ظفر حسین عامر اقبال نے میٹر نمبر 13-13371-1348400 بنام فقیر محمد سکنہ محلہ چڑھ زیر استعمال غلام فرید ولد محمد یوسف قوم قصائی پرانی سبزی منڈی نے میٹر چیک کیا تو مذکورہ صارف مندرجہ ذیل طریقے سے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔تما م صارف نے فیسکو کی مین لائن سے ڈائریکٹ کنڈی لگا رکھی تھی اوربجلی چوری کر رہے تھے جس پر SDOواپڈا علی عمران کی مدعیت میں سب بجلی چوروں کے خلاف دفعہ 462-1کے الگ الگ مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ جعلی چیک دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق سہیل مختار نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل ایک زمیندار کے ساتھ ساتھ تجارت کا پیشہ بھی کرتا ہے سائل نے ملزم شبیر حسین کو ٹریکٹر میسی فور گوسن فروخت کیا اور ملزم نے رقم قسطوں میں دینے کا وعدہ کیا اور بدلے میں مجھے ایک چیک HBL کا دے دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے ڈس آنر ہو گیا اکائونٹ میں رقم نہ تھی لہٰذا کاروائی عمل میں لائی گئی ۔جس پر پولیس نے ملزم شبیر حسین ولد احمد دین کے خلاف دفعہ 489Fکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ڈنڈے سوٹے سے وار کرنے والے شخص کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج ،تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نوحی علاقہ چکنمبر 740گ ب کے رہائشی راشد منہاس نے تھانہ صدر کمالیہ کو ایک درخواست دی کہ الزمہ علیہ فلک شیر وغیرہ نے مجھ پر ڈنڈے سوٹے سے وار کر کے مجھے بہت مضروب کیا لہٰذا کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر تھانہ صدر پولیس نے فلک شیر وغیرہ پر دفعہ 337A4-A2/F1/148/149PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ کا کمالیہ بیرون میں کاروائی ،بھٹہ پر نابالغ بچوّں پر کام کروانے پر بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج ،تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ چوہدری خالد محمود نے نابالغ بچوّں سے بھٹہ پر کام کروانے والے مالکان کے خلاف کریک ڈائون کیا جن میں بیرون کمالیہ سے مسمی جنید خان، 54/2ٹکڑا سے مسمی محمد علی،54/2ٹکڑا سے ہی مسمی عمر حیات خاں،چکنمبر 712گ ب سے مسمی رانا عرفان خاں،اپنے بھٹوں پر نابالغ کم عمر بچوّں سے مشقت کروا رہے تھے انہوں ارتکاب جرم کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے کہ ہر بچہّ سکول جائے اسے مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی لہٰذا اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ نے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر میں دفعہ 5/6THE panjab Prohibtion child labour at Brick Kilns ordinanceکے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کروا دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر کبھی اعتراض نہ تھا نہ ہے یہ ان جماعتوں کو ڈر ہے جن میں دہشت گرد کرپشن کے ماسٹر اور شرپسند عناصر موجود ہیں،پاکستان میں دہشت گردی سی پیک اور آزادی کشمیر کے مخالفین کی ہے لیکن حکومت کو واضح طور پر ان شرپسند اور دہشت گردوں کا چہرہ نمایاں کرنا چاہیے،پی ایس ایل کو اتنا بڑا ایشو بنا دینا مناسب نہیں پاکستان کی افواج ملک کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے تو پھر کوئی ایک میچ کا کسی بھی شہر میں کرا دینا کوئی بڑی بات نہیں تاہم دعا گو ہیں کہ ملک کے حالات پرامن رہیں ان خیالات کا اظہاراہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے گزشتہ روز مدرسہ جامعہ فاروقیہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر تقریباًبڑی جماعتیں متفق ہیں لیکن انہوں نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان میں دہشت گرد کرپٹ اور شرپسند عناصر شامل ہیں اور یہ جماعت اب صرف اپنے مطالبات تسلیم کروانے کے لیے وقتی طور پر ناراض ہیں جبکہ وہ دن دور نہیں کہ یہ جماعت بھی فوجی عدالتوں کی توسیع میں شامل نظر آئے گی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے توہین رسالت کے حوالہ سے از خود نوٹس پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ عملی اقدامات سے مزید بہتری آئے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ کچھ روز سے مختلف صوبوں کی جانب سے صوبائی تعصب کو ہوا دی جارہی ہے جو کہ ملکی سالمیت کے لیے بہتر نہیں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ہو یا ردالفساد اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ان سے ملنے والے نتائج سے آج ملک و قوم میں اطمینان کی فضا قائم ہے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آپریشن کی ضد سیاسی بنیادوں پر کرنے والے حقائق سے آگاہ نہیں نظر آتے کیونکہ دہشت گردی کے واقعات دیگر صوبوں میں زیادہ ہوئے لیکن سب سے زیادہ آپریشن پنجاب میں کیے گئے اور لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا انہوں نے پی سی ایل کے حوالہ سے کہا کہ اسے ایک بڑا ایشو بنا کر پیش کیا گیا لیکن پاکستانی افواج سمیت دفاعی اداروں کے لیے یہ کوئی بڑا چیلنج نہیں۔اس موقع پر مولانا عبدالحفیظ رشیدی،مولانا قاری لطف اللہ لدھیانوی،قاری حبیب اللہ انوراور قاری محمد اسلم فاروقی موجود تھے۔