پیرو : پہاڑی سلسلے آنڈیز میں شدید سردی کے باعث 48 بچے ہلاک

Heavy Snow

Heavy Snow

لیما (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں کے پہاڑی سلسلے آنڈیز میں شدید سردی کے باعث اڑتالیس بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے اپریل سے جون کے درمیان سانس کی بیماری اور نمونیا کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے بچے ہلاک ہوئے۔

خطے میں برفباری جاری ہے اور درجہ حرارت منفی چار درجے سینٹی گریڈ ہو گیا ہے۔ شدید سردی سے تینتیس ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔