پیرو: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 افراد ہلاک

Peru  Landslides

Peru Landslides

پیرو (جیوڈیسک) پیرو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ، بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے ، سیلابی پانی نے ہزاروں شہریوں کو بے گھر کر دیا۔

پیرو کے مختلف حصوں میں ہونے والی شدید بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے ، ضلع حقوائرا میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے ، گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کر رہی ہے جبکہ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔