پرویز رشید سے بیہودہ بیان پر مناظرہ کرنے کیلئے تیارہوں، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: وفاق المدارس مجلس عاملہ کے رکن جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے پرویز رشید کے بیان پر نوٹس نہ لینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پرویز رشید نے مدارس کو جہالت کی فکٹریا ںکہکر قرآن مجید ، حدیث رسول کی توہین کی ہے۔

اذان ، نماز ، قرآن مجید اورعقیدہ آخرت کا مذاق بناکر شعائر اسلام کی توہین کی ہے، پرویز رشید ٹائم نکال کر آئیں میں ان کے بیہودہ بیان پر مناظرہ کرنے کیلئے تیارہوں،ثابت ہوجائے گاکہ وہ جاہلوں کے سردار ہیں یامدارس علوم نبویہ کے نور سے منور کرنے والے ادارے ہیں،وزیر اعظم نے نوٹس لیکر عہدے سے نہ ہٹایا تو 20 لاکھ سے زائد مدارس کے طلبہ سڑکوں پرآکر خود فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیںگے،شعائر اسلام کی توہین کے مرتکب شخص کو اہم عہدے پر برقرار رکھ کر حکومت آئین اور اسلام سے غداری کررہی ہے۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ وزیر اطلاعات کے توہین امیز بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اس طرح کا بیہودہ شخص کو وفاق کے اہم عہدے پر فائز رکھنا اس سے بڑھ کر قابل مذمت ہے وزیر اعظم کی جانب سے بیان کا نوٹس نہ لینا تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے ، اگرفوری نوٹس نہیںلیاتو لاکھوں مدارس کے طلبہ سڑکوں پر آکر خود فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ شعائر اسلام ، قران، مجید ، اذان ، نماز، روز محشرکو مذاق سمجھنے والا شخص ہر گز مسلمان نہیں ہوسکتاہے ،انہوںنے کہاکہ علم کی شمع کو روشن رکھنے کیلئے مدارس نے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ،مدارس روز اول سے بے لوث ہوکر تعلیم کو عام کیے ہوئے ہیں 20 لاکھ سے زائد مدارس طلبہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرکے سب سے بڑی این جی اوز کا کام کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غیروں کی زبان بولنے والے وزیر ومشیروں اور بیورکریٹس کو دعوت دیتاہوں وہ آئیں دیکھیں مدارس کا نظام تعلیم کیاہے کیا پڑھاتے ہیں پھر فیصلہ کریں۔

پرویز رشید اپنے بیان پر اللہ اور قوم سے معافی مانگیں انہوں نے نماز ، اذان ، قرآن اور شعائر اسلام کی توہین کی ، انہوںنے کہاکہ مدارس کو جہالت کی فیکٹریا ں ہکر ادینی اداروں اوردینی غیرت وحمیت پر حملہ کیاہے اور 20 لاکھ سے زائد دینی مدارس کے طلبہ علماء اور پاکستان کے مذہبی طبقے کے جزبات کو مجروح کرکے مساجد کی توہین کی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے ، وزیر اعظم نوازشریف اس کا فوری نوٹس لیں ورنہ اہل مدارس طلبہ کو لیکر احتجاج کی ایسی آواز بلند کریں گے جس کو روکنا ناممکن ہوجائے گا۔