گلیانہ کی خبریں 5/12/2015

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

گلیانہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے گذشتہ روز کھاریاں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اب وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا آپریشن ضرب عضب کامیابیوں کی طرف گامزن ہے دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے میڈیا ہائوسز پر دہشت گردی کے حملے قابل مذمت ہیں حکومت ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی جبکہ دوسری طرف عمران خان جھوٹ پے جھوٹ بول رہے ہیں مجھے خیبر پختونخواہ میں درخت گنوائیں جو کہ وہ لگانے کا جھوٹا دعویٰ کر رہے ہیں صرف بنی گالا میں چند سو درخت ہیں وہ عمران خان کو ہزاروں میں نظر آتے ہیں پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں اندھیروں سے جلد نکلے گا دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہوگا۔ پاک چائینہ تجارتی معاہدوں سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور عمران خان کی تمام سازشیں بھی ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام نے عمران خان کو مسترد کیا اور مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیئے جو کہ میاں برادران کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلیانہ (نامہ نگار) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے گذشتہ روز کھاریاں کا دورہ۔ انہوں نے جی ٹی روڈ پر المدثر چوک کا افتتاح کیا اور بعد میں خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس باہروال میں بھی وفاقی وزیر پرویز رشید اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت بھی کی۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے صدارت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر، سرکاری افسران اور معززین علاقہ کے ساتھ ساتھ والدین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خصوصی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے جن سے حاضرین بے حد محظوظ ہوئے۔ اپنے خطاب میں پرویز رشید نے کہا کہ بے لوث انسانی خدمت کرنے والے لوگ تعظیم کے قابل ہوتے ہیں۔ سید مدثر حسین شاہ نے یہ کمپلیکس بنا کر عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے انہوں نے خصوصی بچوں کے لئے کتابوں کا تحفہ بھی دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے کہا کہ خصوصی بچوں پر اگر تھوڑی سی بھی توجہ دی جائے تو وہ معاشرے کا بہترین فرد بن سکتے ہیں المدثر کمپلیکس ضلع گجرات کے لئے باعث فخر ہے ہم سید مدثر حسین شاہ اور خصوصی بچوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ڈی سی او گجرات نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ میزبان سید مدثر حسین شاہ نے کہا کہ المدثر کمپلیکس میرے خواب کی تعبیر ہے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ یہاں پر مزید کام کیا جا سکے آنے والوں کا بے حد مشکور ہوں اس موقع پر چوہدری بشارت ایڈووکیٹ اور صحافی ارشد رضا نے بھی خطاب کیا۔