پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے خلاف پی پی کارکنان سڑکوں پر نکلے پڑے

PPP Protest

PPP Protest

خیرپور ناتھن شاہ : پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے خلاف پارٹی قیادت کے حکم پر سندھ بھر کی طرح خیرپور ناتھن شاہ میں بہی پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر زیلی تنظیم سپاف، پی پی ہاری کامیٹی، پ پ لیبر بیورو، بی ڈبلیو اور اور دیگر تنظیم کے کارکنان سڑکوں پے نکل پڑے۔

پ پ تحصیل صدر اعجاز چانڈیو، ممتاز جوکھیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرا کیا گیا۔ اس موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اعجاز چانڈیو، ممتاز جوکھیو، نذاکت علی جوکھیو،زاہد زنگیجو، عمران سومرو، فدا حسین ببر ،سکندر علی ساریو، عبدالحفیظ سومرو ، ہریش کمار، ممتاز علی ملاح،امداد علی لنڈ اور دیگر نے پرویز مشرف اوروفاقی حکومت خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف پر غداری سمیت دیگر مقدمات درج ہیں اس کے باوجود بہی وفاقی حکومت نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہتے ہیں۔

وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسہ سلوک بند کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائدین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے حکم پر مرنا جانتے ہیں۔اورپارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں متحد ہیں۔ااس موقعے پر پ پ کارکنان نے وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر داخلہ چودہری نثاراور سابق صدر پرویز مشرف خلاف شدید نعریبازی کی۔ ریلی میں شریک کارکنان نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

خیرپور ناتھن شاہ : رپورٹ: فیاض جعفری
03152515800