پرویز مشرف پر قائم غداری کے مقدمے کو کالعدم قرار دیا جائے، طاہر حسین سید

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (اسٹاف رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر بنائے گئے تمام مقدمات جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر آرٹیکل6 کے تحت بنائے گئے غداری کے مقدمے کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے تاکہ چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف پاکستان آکر اپنی سیاسی سرگرمیوں کو با قائدہ طور پر شروع کر سکیں۔

پاکستان کی عوام کی یہ دیرینہ خواہش بھی ہے اور مطالبہ بھی کہ پرویز مشرف عوام کے درمیان موجود ہوں۔کیونکہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام کو زندہ درگور کردیا اور ملک کواربوں قرضوں تلے دبے دیا اور عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ایسے حالات میں پرویز مشرف کا تیسری سیاسی قوّت کا نظریہ پاکستان کو اور عوام کو ان کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کا
واحد حل ہے۔

طاہر حسین سید
سیکرٹری اطلاعات
آل پاکستان مسلم لیگ