پرویز مشرف نے نااہلی کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے نااہلی کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بیرسٹرفروغ نسیم نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 6 سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مجھے نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا لہذا سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 3 ماہ قبل آئین کو پامال کرنے، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے پر پرویزمشرف کو نااہل قرار دیا تھا۔