پرویز مشرف کی روانگی ایک دو دن میں طے ہو جائیگی، احمد رضا قصوری

Ahmed Raza Kasuri

Ahmed Raza Kasuri

کراچی (جیوڈیسک) احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی روانگی ایک دو دن میں طے ہوجائے گی، پرویز مشرف نارمل فلائٹ کے ذریعے دبئی یا لندن جائیں گے۔

پرویز مشرف کے وکلا کی ٹیم میں شامل احمد رضا قصوری نے کہا کہ میرے خیال میں پرویز مشرف جلد از جلد روانہ ہوجائیں گے اور وہ نارمل فلائٹ کےذریعےدبئی یالندن جائیں گے۔

احمد رضا قصوری نے مزید کہا کہ دبئی یالندن دونوں ایسی جگہ ہیں جہاں ان کاعلاج ہو سکتا ہے۔