پشاور : شورو جنگی روڈ پر مشتعل نوجوان نے سکول پر اینٹیں برسا دیں، تین بچے زخمی

 Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) مشتعل نوجوان نے سکول کی عمارت پر اینٹیں برسا دیں جس سے تین بچے زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض اپنے دوست کا رزلٹ کارڈ لینے کیلئے سکول آیا تھا۔

انتظامیہ نے غیر متعلقہ شخص کو کارڈ جاری کرنے سے انکار کیا تو ملزم مشتعل ہو گیا اور سکول کی عمارت پر اینٹیں برسا دیں جس سے تین طلبا زخمی ہو گئے۔

ملزم کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی بچوں کو ہسپتال داخل کروا دیا اور ملزم کے باپ، چچا اور بھائی کو حراست میں لے لیا۔