پشاور کے علاقے تہکال بالا میں دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) تہکال بالا کے علاقے بر ہجرہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور میں تہکال بالا کے علاقے بر ہجرہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم پھینکنے والے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ مقامی افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔