پشاور : چمکنی سبزی منڈی میں دھماکہ، دو افراد زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پھندو چوک کے قریب سبزی منڈی میں دھماکا، دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی چمکنی کے مطابق پھندو چوک کے قریب سبزی منڈی کے قریب مین سڑک پر دھماکا خیز مواد ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا جو کہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں نزدیکی مدرسے کے مہتمم قاری صلاح الدین جو کہ پیدل جا رہا تھا شامل ہیں، دھماکے سے گاڑی میں سوار ایک شخص بھی زخمی ہو گیا، گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔