پشاور : بڈھ پیر کیمپ حملہ، تمام اثاثے محفوظ ہیں: عاصم سلیم باجوہ

Asim Saleem Bajwa

Asim Saleem Bajwa

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایئر فورس کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔ کوئیک ری ایکشن فورس کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا ، چھ حملہ آور دہشت گرد مارے گئے۔

حملے میں کوئیک ری ایکشن فورس کے میجر حسیب ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے تمام سٹریٹجک اثاثے محفوظ رہے ، بڈھ بیر آپریشنل بیس نہیں تھی ۔ علی الصبح بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا۔

دھماکوں کے بعد بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ پر سیاہ دھویں کے بادل چھا گئے ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گارڈ روم کو نشانہ بنایا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو گارڈ روم سے آگے نہ جانے دیا۔

اس دوران کوئیک ایکشن فورس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی ۔ کوئیک ایکشن فورس کے میجر حسیب ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔