پشاور: گاڑی کے قریب دھماکہ، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی سمیت چار اہلکار زخمی

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے ایک راہگیر جاں‌ بحق ہوگیا جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکہ حیات آباد فیز فائیو میں ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس ملک طارق کی گاڑی کے قریب کیا گیا۔ دھماکہ انتہائی زور دار تھا جو دور دور تک سنا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں کیا گیا جس میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی بھی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔