پشاور : چارسدہ روڈ پر دھماکا، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

Charsadda Blast

Charsadda Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے چارسدہ روڈ پر ناگمان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ایس پی آپریشنز سجاد خان کا کہنا ہے کہ ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں 5کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے وقت مسافر گاڑی میں سوار افراد بھی زخمی ہوئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔