پشاور :سرد موسم میں دہکتے کوئلوں پر پکنے والی مچھلی کھانے والوں کا رش

Peshawar Fish

Peshawar Fish

پشاور (جیوڈیسک) سرد موسم گرما گرم مچھلی کھانے کا لطف ہی اور ہوتا ہے،پشاور میں دہکتے انگاروں پر چٹ پٹے مصالحوں سے تیار مچھلی کھانے میں اتنی لذیز ہوتی ہے کہ لوگ اس کے لیے دوردور سے آتے ہیں اور گھنٹوں انتظار بھی کرتے ہیں۔

سرد موسم، دھکتے انگارے، اور انواع اقسام کے مصالحوں کے ساتھ تیار کی گئی مچھلیاں،پشاور مچھلی فروش کے ہوٹل پر مچھلی کھانے کیلئے آنے والوں کا رش دیکھ کر کسی تقریب کا گمان ہوتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ جاتی سردی سے لطف اندوز ہونے کیلئے لذیذ مچھلی کھانے یہاں آئے ہیں۔

مچھلی کوتلنے کے علاوہ یہاں باربی کیو اور گرل پر بھی پکائی جاتی ہے۔ منفرد ذائقے کی وجہ سے یہ مچھلی شوق سے کھائی جاتی ہے۔ دور دور سے لوگ مچھلی کھانے پشاور آتے ہیں۔

ان ہوٹلوں میں فروخت ہونے والی زیادہ تر مچھلیاں فارم سے خریدی جاتی ہیں۔ مچھلی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب سے مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے دریا ئی مچھلی کی فراہمی مشکل ہوگئی ہے۔

مچھلی کے شائقین کا کہنا ہے کہ سردی میں مچھلی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے، وہ آخری آخری سردیوں کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔