پشاور میں کرنسی ڈیلر کو بلیک میل کرنیوالا جیل منتقل

 Currency Dealer Jail Custody

Currency Dealer Jail Custody

پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے ایک کرنسی ڈیلر کو بلیک میل کرنے والے شخص کوجیل منتقل کردیا گیا، ملزم ایک حساس ادارے کا سابق افسر بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فضل رحیم نامی شخص کو صدر کے ایک شاپنگ مال سے گرفتارکیاگیا۔ ایس پی کینٹ پشاور کاشف ذوالفقار کے مطابق ملزم نے ایک کرنسی ڈیلر کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور اس سے 12 لاکھ روپے طلب کئے۔

فضل رحیم نے خود کو حساس ادارے کا کرنل ظاہر کیا، کرنسی ڈیلر کی شکایت پربلیک میلرکو گرفتارکرلیاگیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کرکے سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ہے۔لکی مروت کا رہائشی فضل رحیم حساس ادارے کا سابق افسربتایا گیا ہے۔