پشاور : دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں ملزمان کو چودہ چودہ سال قید کی سزا

Anti Terrorism Court

Anti Terrorism Court

پشاور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے والے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر چودہ چودہ سال کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کئے جانیوالے دو ملزمان شاہ حسین ساکن باڑہ اور عزیز جمال کوٹیان چمکنی کو اپریل 2015 میں گرفتار کیا تھا۔

دونوں پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام تھا جبکہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے ان سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا تھا دونوں ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی اورانہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان شاہ حسین اورعزیز جمال کو چودہ چودہ سال کی قید سخت کی سزا سنا دی۔ ملزمان کو سنٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔