پشاور: جعلی آئل تیار کرنے والی فیکٹری سیل

Fake Oil Produced

Fake Oil Produced

پشاور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ پشاور کی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر جعلی موبل آئل تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کرکے گیارہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف حسین اور اے ڈی پی ارشاد نے پولیس نفری کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر جعلی موبل آئل فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا۔فیکٹری میں بین الاقوامی برانڈ کی بوتلوں میں جعلی موبل آئل بھر کر پورے صوبے میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

فیکٹری سے متصل جعلی موبل آئل سے بھرے دس گودام سیل کر دیئے گئے اور فیکٹری سے گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ پہاڑی پورہ میں جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔