پشاور: خاصہ دار فورس کے حوالدار سے گاڑی چھین لی گئی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) حیات آباد میں خاصہ دار فورس کے حوالدار سے گاڑی چھین لی گئی۔ مزاحمت پر حوالدار کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حیات آباد میں نامعلوم ملزمان نے لنڈی کوتل میں تعینات خاصہ دار فورس کے حوالدار پر حملہ کیا۔

حملہ آوروں نے تیزدار آلے سے حوالدار خان الدین کو زخمی بھی کیا اور گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

زخمی حوالدار کو حیات آباد میڈِکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔