پشاور : گیس لیکج کے باعث چار افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے شگئی پجگی روڈ پر گیس لیکج کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ گزشتہ روز پیش آیا اور مرنے والے افراد کے بارے میں علم صبح کے وقت ہوا۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ مرنے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں ، مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔