پشاور کے پلوسئی قبرستان سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے پولسئی قبرستان سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خواتین کی لاشیں تھانہ تہکال کی حدود میں پولسئی قبرستان کے مقام سے ملی ہیں۔ جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

دونوں خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ جن کی عمریں 35 سے 40 کے درمیان ہیں۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی ہیں۔