پشاور : حسن گڑھی کے علاقے میں سرچ آپریشن، 26 مشتبہ افراد گرفتار

Pehawar Police

Pehawar Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس او سیکویرٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حسن گڑھی کے علاقہ میں کیا گیا۔ لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگزنے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

گھر گھر تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں مچنی گیٹ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔