پشاور ہائیکورٹ: عبدالولی خان یونیورسٹی کے گرفتار وائس چانسلر کی ضمانت منظور

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے کرپشن کے الزامات میں گرفتار عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

کرپشن کیس میں گرفتار عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر احسان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ارشاد قیصر نے کی۔

عدالت نے ڈاکٹراحسان علی کو 10 روز کے لئے ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات صادر کئے اور نیب سے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب نے ڈاکٹر احسان علی کو ہزارہ یونیورسٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔