پشاور: مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 4 بچے زخمی

Roof Down

Roof Down

پشاور (جیوڈیسک) سوڑیزئی میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کے 4 بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو عملہ اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔

جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔