پشاور : دو مکانوں کی چھتیں گر گئیں، بہن بھائی سمیت چار افراد جاں بحق

Roof Down

Roof Down

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں بارش سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سعید آباد کے علاقے میں بارش کا پانی قہر بن گیا۔

گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر پندرہ سالہ خالد اور اس کی ہمشیرہ سترہ سال کی عصری گل موقع پر دم توڑ گئے۔ بچوں کی موت نے ماں کو صدمے سے نڈھال کر دیا۔

اہل علاقہ کے مطابق مکان کچا اور بوسیدہ تھا جو گزشتہ پانچ روز سے جاری بارش کے باعث انتہائی خستہ ہو گیا تھا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ریگی ماڈل ٹاؤن میں بارش سے گھر کی چھت گر گئی جس سے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے اب تک گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔