تونسہ: پشاور سے کراچی جانیوالی بس الٹ گئی، چار مسافر جاں بحق

Peshawar

Peshawar

تونسہ شریف (جیوڈیسک) تونسہ شریف انڈس ہائی وے پر پشاور سے کراچی جانے والی بس الٹ گئی جس سے چار مسافر جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے۔

تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے پر پل قمبر کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بارہ مسافر زخمی ہوئے، دو کی حالت نازک ہے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدا میں علاقے کے لوگوں نے حادثے کے متاثرین کی مدد کی، بعد میں امدادی ٹیموں نے ریسکیو کارروائی کی۔