پشاور کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میدان جنگ بن گیا

Lady Reading Hospital Battlefield

Lady Reading Hospital Battlefield

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ہاسٹل پر قبضہ کے تنازع پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں جنگ چھڑ گئی ۔ پتھرا ور لاٹھیاں چلنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ہاسٹل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے بیچ میں کود کر لڑائی بند کرائی۔

پیرامیڈیکل اسٹاف کےلیے بنے ہاسٹل پرڈاکٹروں نے قبضہ جمالیا تو اسے چھڑانے کےلیے پیرامیڈیکل اسٹاف لشکر کی صورت میں پہنچا ۔زیادہ تعداد دیکھ کر پولیس پہلے چپ رہی۔

ٹرینی میڈیکل آفیسر نے مظاہرین کو آتا دیکھ کر ان پر پتھراؤ کردیا۔ کچھ قدم پیچھے ہٹنے کے بعد لاٹھیاں تھامے پیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی پتھرا اٹھالیے ،اب جو تصادم ہو ا تو کوئی افراد زخمی ہوگئے ۔ مظاہرین نے ہاسٹل میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

صورتحال خراب ہوئی تو پولیس بھی ایکشن میں آگئی ۔ لاٹھیاں چلائیں ۔ آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور مظاہرین کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔خطرے کو بھانپتے ہوئے ڈاکٹرز ہاسٹل سے بھاگ کھڑے ہوئے اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے قبضہ کرلیا۔

تاہم مظاہرین نے دوبارہ ڈاکٹرز کو قبضہ نہ دینے کی یقین دہانی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس تمام صورتحال کے دوران لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔