پشاور کا مقامی فٹبال کلب برازیل میں جلوے بکھیرنے کو تیار

local football club,

local football club,

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کا مقامی کلب برازیل میں ہونے والے نیمار جونیئر فائیو ورلڈکپ فائنلز میں شرکت کرے گا۔
برازیل میں ہونے والے ” نیمارجونیئرفائیو ورلڈ فائنلز” میں دنیا بھرسے 35 ٹیمیں شرکت کریں گی جو برازیل کے مقامی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ فائیو اے سائیڈ فٹ بال میں ہر ٹیم پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کھیل کے لیے کسی بڑے گراؤنڈ کی ضرورت نہیں بلکہ یہ مختصر سی جگہ میں بھی کھیلا جاسکتا ہے۔ اس طرزکے کھیل کا دورانیہ بھی دس منٹ پرمشتمل ہوتا ہے جس میں کھلاڑیوں کو زیادہ پھرتی دکھانی پڑتی ہے۔

پہلی مرتبہ پاکستان کا نام فٹ بال کے کسی بین الاقوامی ایونٹ میں سامنے آیا ہے لیکن یہ عام فٹ بال نہیں بلکہ مختصر دورانیے کے فٹ بال میں یا جسے عام طورپر ’فائیو اے سائیڈ فٹ بال‘ بھی کہا جاتا ہے جس میں ہر ٹیم 5 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کھیل کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں گول ہونے کی صورت میں مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کو گراؤنڈ سے باہر جانا ہوتا ہے اور دو گولوں کے خسارے سے 2 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بیٹھنا ہوتا ہے۔

پشاورکے مقامی کلب نے پاکستان میں ہونے والے “ریڈبل ٹورنامنٹ” جیت کر پہلی مرتبہ “نیمارجونئیر فائیو ورلڈ فائنلز” کے لیے کوالیفائی کیا جس میں ملک بھر سے تقریباً 120 کے قریب ٹیموں نے شرکت کی جس میں پشاور کی ٹیم سخت مقابلے کے بعد کامیاب قرارپائی۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے پشاورٹیم کے کپتان فواد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ انٹرنیشنل سطح پرپہلے کہیں بھی فٹ بال کے حوالے سے پاکستان کا نام نہیں لیا گیا لیکن اب برازیل میں دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے سامنے کھیل کرہم انھیں یہ بتا سکیں گے کہ ہمارے ملک میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں اورہم بھی فٹ بال میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔