پشاور: پیرانو مارکیٹ میں دھماکا، پولیس وین کے شیشے ٹوٹ گئے

Peshawar Market Blast

Peshawar Market Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی پیرانو مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی پولیس وین کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق شرپسندوں نے پیرانومارکیٹ کے قریب گندگی کےڈھیر میں بارودی مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے پولیس وین کو نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں کا ہدف پولیس کی گشتی ٹیم تھی۔