سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں ادارہ علوم ابلاغیات جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام واک کا انعقاد

Punjab University

Punjab University

جامعہ پنجاب: سانحہ پشاور کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ادارہ علوم ابلاغیات جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نوشینہ سلیم سمیت تمام فیکلٹی ممبران نے کی۔طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے کہا اس واک کا مقصد بنیادی طور پر تعلیم اور امن دشمنوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔

بزدل دشمن ہمارے بچوں کوخوفزدہ کر کے تعلیم سے دور نہیں کر سکتے۔ پروفیسر شبیر سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم دہشت گردوں کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے کریں گے بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔اس موقع پر کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے صدر فرخ شہباز وڑائچ نے طلباء طالبات سے اپیل کی علم ہی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا واحد ذریعہ ہے،نائب صدرسوسائٹی سعید احمد سعید نے کہا سول سوسائٹی اور پاک فوج ایک پیچ پر ہے ہم دہشت گردی کے خلاف ہر دم لڑتے رہیں گے۔