پشاور سرچ آپریشن : 8 افغان باشندوں سمیت 150مشتبہ افراد زیرحراست

Peshawar Police

Peshawar Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشنز متھرا، چمکنی اور بھانہ ماڑی کے علاقوں میں کئے گئے، جس دوران 8 افغان باشندوں سمیت ڈیڑھ سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔

جن کے قبضہ سے 27 پستول ، 4 رائفلز اور 1 شارٹ مشین گن برآمد ہوئی۔ مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔