پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان رفیوجیز سب انسپکٹر ملک جرار جاں بحق

Firing

Firing

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں نامعلوم افراد کی فاٰئرنگ سے ملک جرار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملک جرار اپنے بچوں کو موٹر ساٰئکل پر سکول لے کر جا رہا تھا کہ قصہ خوانی میں نامعلوم افراد نے فاٰئرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بچی زخمی ہو گئی ، بعد ازاں زخمی بچی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملک جرار افغان رفیوجیز میں سب انسپکٹر کے عہدے پر کام کررہا تھا،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔