پشاور پولیس کی کارروائی، 6 ڈکیت گرفتار

Peshawar Police

Peshawar Police

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 رکنی ڈکیت گروہ سمیت 8 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

ایس پی رورل شاکر اللہ بنگش نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متنی کے علاقہ میں 2 رکنی کار لفٹر گروہ کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے ایک مسروقہ گاڑی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

دوسری کارروائی تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں کی گئی جہاں سے 6 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضہ سے ڈھائی لاکھ روپے، 12 موبائل فون سیٹ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا۔