پشاور پولیس کی کارروائی، گودام سے غیر قانونی اسلحہ برآمد

Illegal Arms

Illegal Arms

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے فقیر آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر فقیر آباد میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق گودام میں 30 پستول،11 بندوقیں اور 8 ہزار کارتوس برآمد کئے گئے ۔ جس میں 4 نائن ایم ایم پستول بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کے لئے گودام میں رکھا گیا تھا۔ کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔