پشاور: پولیس کا سرچ آپریشن، 8 مشکوک افراد گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے بہار کالونی میں سرچ اپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں ایک افغانی باشندہ بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد سے ایک پستول، ایک بندوق، ایک رائفل برآمد کر لی گئی۔

آپریشن کے دوران 16 گھروں کو چیک کیا گیا۔ گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔