پشاور میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گرد سمیت 30 ملزمان گرفتار، بارودی مواد برآمد

Arrest

Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد سمیت 30 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور میاں محمد سعید کے مطابق پولیس نے ہزارخوانی میں ایک گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو ممنوعہ لٹریچر کے علاوہ 3 دستی بم، 82 گزپرائماکارڈ، ٹائمر، بیٹریاں، ریموٹ اور تیزاب برآمد کر لیا۔

گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے کام کرتا ہے اوردہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہے، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے غفور آباد اور دیر کالونی میں آپریشن کے دوران 30 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار کئے گئے ملزمان میں 2 اشتہاری بھی شامل ہیں۔