پشاور: حیات آباد میں پولیس آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں پولیس آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حساس اداروں کے ساتھ حیات آباد فیز تھری میں واقع ایک گھر پر کارروآئی کی گئی۔ جس دوران گھر میں چپھے دہشتگردوں نے مزاحمت کی کوشش کی۔ اور پولیس پر فائرنگ کی۔

جس کے بعد جوابی کاروائی میں فیض اللہ اور ثناء اللہ ہلاک ہوئے۔ جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ کاروائی میں طارق نامی پولیس کانسٹیبل زخمی بھی ہوا۔