پشاور : پولیس کے سر چ آپریشن، 29 مشتبہ افراد زیر حراست

Peshawar Arrest

Peshawar Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 29 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ،جس میں 25مشتبہ اور 4افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا،جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔