پشاور، پولیو کے قطروں سے انکاری والدین کی تعداد 5 سو تک پہنچ گئی

Polio Vaccine

Polio Vaccine

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیو سے بچاو ٔکے قطروں سے انکاری والدین کی تعداد 5 سو تک پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے انکاری والدین کو آمادہ کر نے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے جیو نیوزکو بتایا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہے ۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جارہی ہے۔ اس مہم کے تحت پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکاری والدین کی تعداد میں کمی ہوئی ہےجبکہ اس سے قبل ہر ماہ انسداد پولیو مہمات میں انکاری والدین کی تعداد 25 ہزار تک ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ انکاری والدین کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔