پشاور : چوہوں کی یلغار، آٹھ ماہ کا بچہ جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) چوہے سے تو ویسے بھی خوف آتا ہے اور اگر وہ بھی جناتی سائزکے ہوں تو دیکھتے ہی خوف سے دم نکل جائے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی ایسے ہی جناتی قاتل چوہوں نے یلغار کر دی ہے۔

حسن گڑھی میں آٹھ ماہ کا حذیفہ بھی ایسے ہی خون آشام چوہے کا شکار بن گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق اس علاقے میں چوہوں کی بھر مار ہے۔

چوہے محلے اور گھروں میں بلاخوف و خطر دوڑتے پھرتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی صورتحال شامی روڈ، چرگانو چوک اور نمکنڈی میں بھی ہے جہاں بھاری بھرکم چوہے آزادانہ گھومتے پھرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کا پارک بھی چوہوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جس سے قیمتی جانوروں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ چین کی بانسری بجا رہی ہے۔