پشاور، رنگ روڈ پر ایف کی سی گاڑی پر فائرنگ 3 اہلکار شہید

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) رنگ روڈ پر ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہو گئے، دہشتگردوں نے قاضی گلی میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایف سے اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ اسی دوران رنگ روڈ پر قاضی گلی کے قریب نامعلوم افراد نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تینوں اہلکار موقع پر شہید ہوگئے واقعہ کے بعد ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔