پشاور : سٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ کمسن ملزم گرفتار

Arrest

Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے کمسن راہزن گروہ کو گرفتار کیا ہے جن کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں مرغی فروش، لوہار، سنیٹری فٹرمکینک اور ایک بلوچستان سے تعلق رکھنے والا طالب علم شامل ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دو پستول اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان گھات لگا کر لوگوں کو روکتے اور اسلحے کی نوک پر انہیں لوٹ لیتے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اب تک ملزمان نے 7 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔