پشاور : دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، پانچ بم ناکارہ بنا دیئے گئے

Terrorism Plan Failed

Terrorism Plan Failed

پشاور (جیوڈیسک) رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب بجلی کے ٹاور کے ساتھ نصب پانچ بم ناکارہ بنا دیئے گئے۔ دیسی ساختہ پانچ بم پریشرککر میں نصب تھے جو رنگ روڈ کے قریب 132 کے وی کے بجلی کے ٹاور کے ساتھ نصب کئے گئے تھے۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا۔ بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر پانچوں بموں کوناکارہ بنا دیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق ہر بم کا وزن بیس کلوگرام تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ بم برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔