کروڑ لعل عیسن میں سانحہ پشاور کے معصوم پھولوں کو خراج تحسین پیش

Ttribute

Ttribute

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) دہشت گردوں کا کوئی مزہب نہیں معصوم بچوں پر ظلم کرنے والے درندے ہیں۔ کروڑ لعل عیسن میں سانحہ پشاور کے معصوم پھولوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور انجمن تاجران کے زیر احتمام شمیں روشن کیہ گئی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر طارق محمود پہاڑ تحصیل صدر پیر قمر الزمان قریشی،جنرل سیکٹری ملک اختر بھلر ضلعی سیکٹری اطلاعات ملک جاوید سلیمی،انجمن تاجران کے سئنیر نائب صدر حاجی فاروق زرگر نائب صدر انتظار حسین قریشی،فنانس سیکٹری ایاز خان نیازی،ملک امان اللّہ شیخ نزیر حسین،ملک روشن ضمیر اتلیرا،مخدوم فیصل شاہ،شیخ نثار انجم ،محمد حسن طارق سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا سانحہ پشاور درد ناک واقع ہے جسے ایک سال بیت گیا لیکن ہم اسے بھلا نہیں سکے اور نہ ہی بھلا پائیں گے شہداء کا خون رائگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مزہب ہیں معصوم بچوں پر ظلم کرنے والے درندے ہیں جنہیں انسان کہنا بھی توہین ہے ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اس موقع پر شہدائے پشاور کی یا د میں شمعے روشن کی گئی اور ان کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔