سانحہ پشاور میں شہید بچوں کی یاد میں تعلیمی اداروں میں چھٹی بے مقصد رہی

Children School Holiday

Children School Holiday

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) سانحہ پشاور میں شہید بچوں کی یاد میں تعلیمی اداروں میں چھٹی بے مقصد رہی ۔سکولوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے۔

عوامی مطالبہ تفصیل کے مطابق سانحہ پشاور میں شہید بچوں کاسولہ دسمبر کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ جبکہ سکول اساتذہ بھی آخری وقت سکول کی رخصت سے لا علم رہے ۔اور ایک دوسرے اساتذہ کو فون کر کے پوچھتے رہے۔

ادھر عوام الناس نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ جو بھی سرکاری چھٹی ہو اس مین سکولوں میں چھٹی کی بجائے اس دن کی مناسبت سے پروگرامز ترتیب دیئے جائیں۔

تاکہ بچوں کو اس دن کی اہمیت کا اندازہ کروایا جا سکے ۔اور ان کو اس دن کی آگاہی حاصل ہو سکے۔